الثلاثاء، 23 يونيو 2020

نبي كريم صلى الله عليه وسلم کے مشہور ترین معجزات:

نبي كريم صلى الله عليه وسلم کے مشہور ترین معجزات:
1- اسرا ءاور معراج کا معجزہ، قرآن کریم نے اسرا ءکا ذکر بالکل صراحت کیساتھ کیا ہے جبکہ معراج کے بارے میں اشارہ ہی کیا ہے، لیکن بہت سی احادیث میں معراج کا تفصیلی ذکر موجود ہے۔
2- چاند دو ٹکڑے ہونے کا معجزہ، قرآن کریم میں اس کا ذکر موجود ہے، اور احادیث مبارکہ میں متواتر حد تک ان معجزے کا ذکر ملتا ہے، جیسے کہ ابن کثیر رحمہ اللہ نے ذکر کیا ہے اور علمائے کرام کا اس بارے میں اجماع ہے۔
3- نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پڑے ہوئے تھوڑے سے کھانے میں اتنا اضافہ ہو جانا کہ پورا لشکر ہی اس سے سیر ہو جائے، اور پھر بھی کھانا بچ جائے، یہ واقعہ صحیح بخاری و مسلم سمیت دیگر کتب حدیث میں بھی موجود ہے۔
4- آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں سے پانی بہنا، اور تھوڑا سا پانی اتنا زیادہ ہو جائے کہ پورا لشکر اس سے پانی پی کر سیر ہو جائے اور وضو بھی بنا لے، اس بارے میں بھی احادیث مبارکہ بخاری و مسلم میں موجود ہیں۔
5- نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے مستقبل کی پیشین گوئی اور پھر وہ چیزیں اسی طرح رونما ہوئی ، آج بھی ہم کچھ باتیں اسی طرح ہوتی دیکھ رہے ہیں جیسے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بتلائیں ۔
6- جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر بنوایا اور کھجور کے تنے کو چھوڑ دیا تو وہ آپ کے فراق میں رونے لگا، اس بارے میں حدیث صحیح بخاری میں ہے۔
7- جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ میں تھے تو پتھر آپ کو سلام کیا کرتا تھا، اس بارے میں حدیث مسلم میں ہے۔
8- بیماروں کی شفا یابی، اس بارے میں بھی بخاری و مسلم سمیت دیگر کتب حدیث میں احادیث پائی جاتی ہیں۔

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق