الجمعة، 22 أبريل 2022

ہمت باندھنے کے لیے متعدد قرائے کرام کے پیچھے قیام کی نیت سے ایک سے زائد مساجد میں اعتکاف کا کیا حکم ہے؟ - اسلام سوال و جواب

ہمت باندھنے کے لیے متعدد قرائے کرام کے پیچھے قیام کی نیت سے ایک سے زائد مساجد میں اعتکاف کا کیا حکم ہے؟ - اسلام سوال و جواب: ایک سے زائد مسجد میں اعتکاف بیٹھنا جائز ہے، تاہم بہتر یہی ہے کہ ایک ہی مسجد میں اعتکاف کیا جائے، البتہ اعتکاف کے آغاز میں ہی مسجد سے جانے کی شرط لگا لی جائے تو مسجد سے باہر جانا بھی جائز ہے۔ یہاں قابل توجہ بات یہ ہے کہ اگر ایک مسجد سے دوسری مسجد میں ایک دو راتیں اعتکاف کے لیے جاتا ہے تو وہ سنت سے ثابت شدہ پورے عشرے کے اعتکاف سے محروم ہو جائے گا، پہلی مسجد سے نکلتے ہی اس کا اعتکاف منقطع ہو جائے گا، اور دوسری مسجد میں اعتکاف اسی وقت شروع ہو گا جب مسجد میں داخل ہو گا، تفصیل کے لیے مکمل جواب ملاحظہ کریں۔

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق